ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم سنگھ کشواہا نے بتایا کہ مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے صبح منڈلا ضلع میں واقع اپنے آبائی گاوں جیورا سے منڈلا کے لئے کار سے نکلے تھے۔ اسی دوران منڈلا روڈ پر ببلیا وادی کے نزدیک سامنے سے آرہی ایک دیگر کار نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
حادثہ میں ان کی کار کے اگلے حصہ کو معمولی طورپر نقصان پہنچا اور کلستے بال بال بچ گئے۔
کلستے پارٹی کے کام سے منڈلا آرہے تھے اسی دوران گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کے بعد فگن سنگھ کلستے کو دوسری گاڑی سے منڈلا لایا گیا۔ انہیں کسی طرح کی چوٹ نہیں آئی ہے۔