ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر نشنک کو ہندی رائٹرز گلڈ کینیڈا نے'ساہتیہ گورو' اعزاز سے نوازا - اتراکھنڈ کے گورنر بیبی رانی موریہ

مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کو ہندی رائٹرز گلڈ کینیڈا کی جانب سے ان کی عمدہ تحریروں اور ادب کے لئے'ساہتیہ گورو' اعزاز سے نوازا گیا۔

Union education minister Pokhriyal honoured by Canada's Hindi Writers Guild
ڈاکٹر نشنک کو ہندی رائٹرز گلڈ کینیڈا نے'ساہتیہ گورو' اعزاز سے نوازا
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 10:12 PM IST

ورچوئل پروگرام میں بھارت اور دیگر ممالک کے مشہور ادیبوں اور ہندی سے محبت کرنے والوں کو ماہر تعلیم کی موجودگی میں اترا کھنڈ کے گورنر بیبی رانی موریہ نے راج بھون میں مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کو اس اعزاز سے نوازا۔

اس پُر وقار اعزاز کے حصول کے بعد وزیر تعلیم نے ہندی رائٹرز گلڈ کینیڈا اور کینیڈا میں مقیم بھارتی برادری اور وہاں کام کرنے والے بھارت کے لسانی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' یہ اعزاز ان تمام بھارتیوں کے لئے وقف ہے، جو بیرون ملک رہ کر بھی زبان اور ثقافت کے لئے کام کر رہے ہیں اور پوری لگن کے ساتھ بیرون ملک میں رہ کر بھارت کی زبان اور ثقافت کا پرچم لہرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' یہ ایوارڈ بھارت کے ان کروڑوں لوگ جیسے کہ مزدور، کسان، اساتذہ اور محنت کشوں کو وقف ہے، جو تمام مشکلات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بھی ایک نئے بھارت کی تعمیر میں مصروف ہیں'۔

مزید پڑھیں: غربا و مساکین کے درمیان رضائی تقسیم

ڈاکٹر نشنک نے کینیڈا اور بھارت کے مابین زبان اور ثقافت کے سلسلے میں گفتگو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' آج ایک اہم گفتگو ہورہی ہے اور یہ بھی اہم ہے کہ یہ عالمی گفتگو ہندی میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' یہ بھی ہندی کی عالمی زبان بننے کی علامت ہے'۔

۔۔یواین آئی۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.