پرنب مکھرجی کا پیر کو طویل علالت کے بعد فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ کابینہ نے میٹنگ میں ایک تجویز بھی پاس کی۔
تجویز میں کہا گیا ہے، کابینہ سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔ ان کے انتقال سے ملک نے ایک خاص رہنما اور غیر معمولی رکن پارلیمنٹ کھو دیا ہے۔ مکھرجی نے ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے اور انہیں اقتدار کا غیر معمولی تجربا تھا۔
انہوں نے خارجہ، دفاع ، تجارت اور وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع کے چھوٹے سے گاؤں مراتی میں 11 دسمبر 1935 کو پیدا ہوئے پرنب مکھرجی نے کولکاتہ یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاسیات میں گریجویشن اور قانون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے کالج ٹیچر اور صحافی کے طورپر اپنے پیشہ ور کریئر کی شروعات کی۔ اپنے کے والد کے قومی تحریک میں تعاون سے تحریک پا کر پرنب مکھرجی نے 1969 میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب کئے جانے کے ساتھ ہی پوری طرح سیاسی سفر کی شروعات کی۔
مزید پڑھیں:
سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات ادا
حکومت نے پرنب مکھرجی کے اعزاز میں سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس دوران ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔