ETV Bharat / bharat

اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی درخواست

لیبیا میں اقوام متحدہ مشن نے ملک کے جنوبی حصے میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی درخواست
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 2:50 PM IST

لیبیا میں اقوام متحدہ مشن (يو این ایس ایم آئی ایل) نے لیبیا کے جنوبی علاقے میں قبائلی تصادم کے پیش نظر یہ درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کی مشن نے ایک بیان میں کہا'يواین ایس ایم آئی ایل شہر مرزوق میں موجودہ جنگ جیسی صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان ہے جس کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں'۔

اقوام متحدہ کی مشن نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 780 کلومیٹر دور مرزوق میں پیر سے ہی قبائلی تنازعات جاری ہیں جس میں کئی لوگوں کی موت اور متعدد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

جنوبی لیبیا پر فروری ہی سے جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت والی فوج کا کنٹرول ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2011 میں کرنل معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹا کر ان کے قتل کے بعد سے عدم استحکام سے دو چار لیبیا میں ایک نیا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.