مرکزی حکومت کی انویسٹمنٹ انڈیا مہم کو اقوام متحدہ کی تنظیم یو این سی ٹی اے ڈی نے 'اقوام متحدہ انویسٹمنٹ پروموشن ایوارڈ 2020' سے سرفراز کیا ہے۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے پیر کو یہاں بتایا کہ انویسٹمنٹ انڈیا کو یہ انعام دینے کا اعلان 7 دسمبر کو جنیوا میں منعقدہ ایک پروگرام میں کیا گیا۔
اس انعام کے لیے انویسٹ انڈیا کا انتخاب دنیا بھر کے 180 ممالک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے اداروں میں سے کیا گیا ہے۔ یہ انعام کسی بھی سرمایہ کاری تنظیم کی قابل ذکر حصولیابیوں کے لیے دیا جاتا ہے۔
انویسٹ انڈیا کے جنرل منیجر اور چیف ایگزیکٹیو افسر دیپک باگلہ نے کہا ہے کہ یہ 'ایز آف ڈوئنگ بزنس' اور ایز آف لونگ مہم کا نتیجہ ہے۔