بتایا جاتا ہے کہ دو نوجوان کلیان اے پی ایم سی بھاجی مارکیٹ میں گھوم رہے تھے۔ مارکیٹ میں موجود تاجروں کو ان دونوں پر موبائل چور ہونے کا شک ہوا مقامی بھاجی تاجروں نے ان دونوں کو پکڑ کر زبردست پٹائی کی اور انہیں سب کی موجودگی میں برہنہ کر کے پیٹا۔ کافی دیر تک ان دونوں کو زدوکوب کیا گیا۔
مارکیٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں پوری پٹائی کی واردات قید ہوگئی۔ ان دونوں کی پٹائی دیکھ وہاں موجود ایک تاجر کو ان پر رحم آگیا اور کلیان کے بازار پیٹھ پولیس کو اطلاع دیا جس کے بعد پہنچی پولیس نے دونوں نوجوانوں چھوڑاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر باریک بینی سے تفتیش شروع کردی۔
کلیان پولیس کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کے کریمنل ریکارڈ کی تفتیش ہورہی مگر کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے ، سزا دینے کا حق صرف عدالت کا ہے۔