اسپائس جیٹ نے تصدیق کی ہے کہ 'دو مسافروں کی کووڈ 19 کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے جو 25 مئی کو احمد آباد سے گوہاٹی کے راستے دہلی جا رہے تھے'۔
متاثرہ مسافروں نے ایس جی 8194 (احمد آباد - دہلی) اور ایس جی 8152 (دہلی-گوہاٹی) میں سفر کیا۔
- متاثرہ مسافریں قرنطینہ میں:
اسپائس جیٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'گوہاٹی میں لینڈنگ کے بعد متاثرین کے کووڈ ٹیسٹ کیے گئے اور متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کے لیے بھیج دیا گیا۔ جانچ کی رپورٹیں 27 مئی کو آئیں گی'۔
مزید کہا گیا ہے کہ 'آپریٹنگ عملہ کو علیحدہ کردیا گیا ہے اور اسپائس جیٹ مسافروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ اپنے ساتھ سفر کرنے والے دوسرے مسافروں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے'۔
- سوشل دسٹنسنگ پر سختی سے عمل:
ایئر لائن نے کہا کہ 'وہ حکومت کے متعین کردہ تمام ایس پیز اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تمام مسافروں کو ائیرلائن کے ذریعہ سینی ٹائزر، چہرے کے ماسک اور فیس شیلڈ فراہم کیے جارہے ہیں'۔
آپریٹنگ عملہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے اور ذاتی حفاظتی سامان پہن رکھا ہے۔
- انڈیگو اور الائنس ایئر کی پرواز:
اس سے قبل گذشتہ دنوں انڈیگو اور الائنس ایئر کی پروازوں میں ایک ایک مسافر کو کووڈ 19 مثبت پایا گیا تھا۔
بتادیں کہ مرکز نے مسافروں کی محدود پروازوں کو 25 مئی سے میٹرو اور دیگر مقامات کے درمیان کام کرنے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہوائی خدمات 25 مارچ کو ہی معطل کردی گئیں۔