جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سوگن علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندو کے درمیان گزشتہ رات سے جاری تصادم آج صبح ختم ہوگیا۔ اس دوران تین عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز اہلکار جن میں فوج کی 44 آر آر سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہے، نے منگل کو سوگن علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کی تھی۔
تلاشی کارروائیاں کے دوران فورسز اہلکار جب ایک رہائشی مکان کی طرف تلاشی کرنے کے غرض سے آگے بڑھنے لگے تو اس مکان میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر زبردست فائرنگ کی، فورسز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کاروائی کی اور انکاونٹر شروع ہوا۔
رات بھر جاری انکاونٹر میں ابھی تک دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہیں جبکہ ایک اے کے 47 اور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔