آندھراپردیش کے گورنر بشوابھوشن ہریچندرن نے قانون ساز کونسل کی دو مخلوعہ نشستوں کے لیے پی رویندر بابو اور زکیہ خانم کو نامزد کیا ہے۔
مذکورہ دو امیدواروں کو گورنر کے کوٹے میں نامزد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ریاستی چیف الکٹرول آفیسر کے وجیا نند نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
زکیہ خانم حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس کی رہنما ہیں ان کا تعلق رائے چوٹی کڑپہ ضلع سے ہے، جبکہ رویندر بابو املاپورم کے سابق رکن پارلیمان ہیں۔
وزیراعلی جگن موہن ریڈی ان کے ناموں کو تجویز کیا تھا جسے گورنر نے قبول کیا۔
دو نشستوں میں سے ایک مسلم اور ایک دلت کو نامزد کیا گیا ہے۔
زکیہ خانم نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گی، انھوں نے کہا یہ ان کی خوش قسمتی ہیکہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت میں کام کرنے کا انھیں موقع مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: پرانے شہر میں ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹنگ سنٹر کا آغاز