ETV Bharat / bharat

ٹریکٹر کے زد میں آنے سے دو بھائیوں کی موت

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 1:29 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کی سڑکوں پر تیز رفتار چل رہی بے لگام گاڑیوں پر ضلع انتظامیہ بریک لگانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، روزانہ ضلع کے کسی نہ کسی بلاک و پنچایت میں گاڑی حادثہ میں لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔

Two brothers die after being hit by a tractor in araria
ٹریکٹر کے زد میں آنے سے دو بھائیوں کی موت

آج ایک بار پھر تیز رفتار گاڑی کا قہر دیکھنے میں آیا، جہاں اینٹ سے لدے ٹریکٹر کے زد میں آنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں کی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ ایک بھائی کا سر جسم سے الگ ہو گیا، یہ حادثہ ارریہ کورٹ اسٹیشن اور چندر دئی سڑک پر پیش آیا ہے۔

ٹریکٹر کے زد میں آنے سے دو بھائیوں کی موت

متوفی دونوں بھائیوں کی شناخت مغربی بنگال کے باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا۔

واقعہ حیات پور پنچایت کے ایٹہرا وارڈ نمبر 13 واقع مدرسہ اسلامیہ کے پاس کا ہے۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے دھرم ڈنگا کے رہنے والے سوروکار منڈل کے دو بیٹے اندرجیت کمار منڈل (30) اور اتپل وشواس (25) چھ سال سے ارریہ میں رہ رہے تھے۔

اندرجیت کمار منڈل پیشے سے حکیم تھا اور ارریہ کے بس اسٹینڈ کے پاس حکیمی کلینک چلا رہا تھا، چھوٹا بھائی اتپل وشواس بھائی کے ساتھ ہی رہ کر کام کرتا تھا۔

دونوں بھائی صبح کے وقت تشہیر کے لیے دیہی علاقوں میں نکلتے تھے اور دیوار، پول، پیڑ وغیرہ حکیمی علاج کا پوسٹر چسپاں کرتے تھے۔ آج بھی اسی کام کے لیے دونوں بھائی موٹرسائیکل سے نکلے تھے مگر ارریہ کورٹ کی طرف تیز رفتار سے آرہی ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس سے جائے وقوع پر ہی دونوں بھائیوں نے دم توڑ دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ٹریکٹر پر دوہزار اینٹ تھی جو موٹرسائیکل پر پلٹ گئی۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے کچھ دیر تک روڈ کو جام کر دیا اور معاوضہ کی مانگ کرنے لگے تاہم نگر تھانہ ایس ایچ او کی یقین دہانی کے بعد جام ہٹا۔

اندرجیت کمار منڈل کی تین مہینے قبل ہی سپرا منڈل سے شادی ہوئی تھی اور اہلیہ کو یہیں اپنے ساتھ رکھے ہوا تھا۔ اندرجیت کے اہل خانہ کو خبر دے دی گئی ہے، وہیں اہلیہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

چندر دئی گرام پنچایت کے مکھیا آصف الرحمٰن نے کہا کہ اس سڑک کی چوڑائی کم ہونے سے آئے دن حادثے ہو رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی والوں کو بھی کئی بار کہہ چکا ہوں مگر اب تک یہ سڑک بے توجہی کا شکار ہے۔

Intro:ٹریکٹر کے زد میں آنے سے دو بھائیوں کی موت

ارریہ : ارریہ کی سڑکوں پر تیز رفتار سے چل رہی بے لگام گاڑیوں پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے بریک لگانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، روزانہ ضلع کے کسی نہ کسی بلاک و پنچایت میں گاڑی حادثہ میں لوگوں کی موت ہو رہی ہے. آج ایک بار پھر تیز رفتار گاڑی کا قہر دیکھنے میں آیا جہاں اینٹ سے لدے ٹریکٹر کے زد میں آنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں کی موت واقع ہو گئی. حادثہ اتنی زبردست تھی کہ ایک بھائی کا سر جسم سے الگ ہو گیا. یہ حادثہ ارریہ کورٹ اسٹیشن اور چندر دئی سڑک پر پیش آیا. متوفی دونوں بھائیوں کی شناخت مغربی بنگال کے باشندہ کے طور پر ہوئی ہے. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ پولس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا.

Body:واقعہ حیات پور پنچایت کے ایٹہرا وارڈ نمبر 13 واقع مدرسہ اسلامیہ کے پاس ہوئی ہے. مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے دھرم ڈنگا باشندہ سوروکار منڈل کے دو بیٹے اندرجیت کمار منڈل عمر 30 سال اور اتپل وشواس عمر 25 سال چھ سال سے ارریہ میں رہ رہے تھے. اندرجیت کمار منڈل پیشے سے حکیم تھا اور ارریہ کے بس اسٹینڈ کے پاس حکیمی کلینک چلا رہا تھا. چھوٹا بھائی اتپل وشواس بھائی کے ساتھ ہی رہ کر کام کرتا تھا. دونوں بھائی صبح کے حصے میں تشہیر کے لئے دیہی علاقوں میں نکلتے تھے اور دیوار، پول، پیڑ وغیرہ حکیمی علاج کا پوسٹر چسپاں کرتے تھے. آج بھی اسی کام کے لئے دونوں بھائی موٹرسائیکل سے نکلے تھے مگر ارریہ کورٹ کی طرف تیز رفتار سے آ رہی ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو اپنے زد میں لے جس سے جائے وقوع پر ہی دونوں بھائی نے دم توڑ دیا.

Conclusion:مقامی لوگوں کے مطابق ٹریکٹر پر دوہزار اینٹ تھی جو موٹرسائیکل پر پلٹ گئی. واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے کچھ دیر تک روڈ کو جام کر دیا اور معاوضہ کی مانگ کرنے لگے تاہم نگر تھانہ ایس ایچ او کی یقین دہانی کے بعد جام ہٹا. اندرجیت کمار منڈل کی تین مہینے قبل ہی سپرا منڈل سے شادی ہوئی تھی اور اہلیہ کو یہیی اپنے ساتھ رکھے ہوا تھا. اندرجیت کے اہل خانہ کو خبر دے دی گئی ہے، وہیں اہلیہ کا رو رو کر برا حال ہے. چندر دئی گرام پنچایت کے مکھیا آصف الرحمن نے کہا کہ اس سڑک کی چوڑائی کم ہونے سے آئے دن حادثے ہو رہے ہیں، پی ڈبلو ڈی والوں کو بھی کئی بار کہہ چکا ہوں مگر اب تک یہ سڑک بے توجہی کا شکار ہے.

بائٹ...... محمد مقبول، متوفی کا پڑوسی
بائٹ..... آصف الرحمن، مکھیا گرام پنچایت چندر دئی
بائٹ..... ایس آئی او پولس

بائٹ..... سنجیو کمار ، مقامی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.