ETV Bharat / bharat

بالی ووڈ اسٹارز نے ٹویٹر پراپنی پسندیدہ فلمیں شیئر کیں - 90s movie

ٹویٹر انڈیا نے ایک گیم شروع کیا ہے، ٹویٹر کے اس کھیل کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کو 90 کی دہائی کی اپنی پسندیدہ فلم بتانی ہوگی۔ اس کے ساتھ کچھ لوگوں کو ٹیگ کرنا ہوگا، اس کے بعد وہ اپنی پسندیدہ فلم بتائیں گے۔

بالی ووڈ اسٹارز نے ٹوئٹر پراپنی پسندیدہ فلمیں شیئر کیں

author img

By

Published : May 15, 2020, 4:24 PM IST

ٹویٹر انڈیا نے ایک گیم شروع کیا ہے، جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے نوے کی دہائی میں بنی اپنی فلموں کو اپنے مداحوں کے درمیان شیئر کی ہیں۔

ٹویٹر کا کھیل شروع ہونے کے بعد سب سے پہلے کاجول نے جواب دیا۔ کاجول نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' اور 'پیار تو ہونا ہی تھا' ہیں۔ انہوں نے اجے دیوگن، عامر خان، کرن جوہر، تنیشا مکھرجی اور شاہ رخ خان کو ٹیگ کیا۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ میری پسندیدہ فلم 'زخم' ہے۔ انہوں نے اکشے کمار اور ابھیشیک بچن کو پسندیدہ فلم بتانے کے لئے ٹیگ کیا۔

ابھیشیک بچن نے 'اگنی پتھ' کو پسندیدہ فلم قرار دیا اور انہوں نے رتیش دیشمکھ اور جان ابراہم کو ٹیگ کیا۔ اکشے کمار نے کہا کہ میری پسندیدہ فلمیں 'سنگھرش' اور 'انداز اپنا اپنا' ہیں۔ انہوں نے رنویر سنگھ اور کرن جوہر کو ٹیگ کیا۔

رتیش دیشمکھ نے بتایا کہ میری پسندیدہ فلمیں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے اور ہم آپکے ہیں کون‘ ہیں۔ انہوں نے مادھوری دہکشٹ ، شاہ رخ خان اور کرن جوہر کو ٹیگ کیا۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ میری پسندیدہ فلمیں ’جڑواں اور راجا بابو‘ ہیں۔ انہوں نے علی عباس ظفر اور ارجن کپور کو ٹیگ کیا۔کرن جوہر نے کہا کہ میری پسندیدہ فلمیں ’ہم آپ ہیں کون اور لمحے‘ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سب سے زیادہ پسندیدہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ ہے ، جس میں میں نے کام کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.