ETV Bharat / bharat

ٹرمپ کے متنازع بیان پر امریکہ کی وضاحت - بھارت

امریکی انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ’ثالثی‘ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کے چند ہی گھنٹوں بعد ان کی غلطی میں اصلاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کشمیر دونوں ممالک کا دو طرفہ مسئلہ ہے‘۔

ٹرمپ کے متنازع بیان پر امریکہ کی وضاحت
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 11:04 AM IST

Updated : Jul 23, 2019, 4:36 PM IST

جنوبی ایشیا کے لیے اعلی ترین امریکی سفارت کار ایلس ویلز نے ٹویٹ کیا ’’کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرتی ہے اور امریکہ اس معاملے میں ان کی مدد کے لئے تیار ہے‘‘۔

خارجہ ہاؤس کمیٹی کے صدر ایلیٹ ایل اینجل نے امریکہ میں بھارت کے سفیر ہرش وردھن شرنگلا سے اس معاملے پر بات چیت کی اور مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی سابقہ پالیسی کے تحت حمایت کرنے کی بات دہرائی۔ انہوں نے کہا ’’وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اس سلسلے میں فیصلہ صرف بھارت اور پاکستان کی طرف سے ہی کیا جا سکتا ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ ٹرمپ نے واشنگٹن میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں پر دعوی کیا تھا کہ ’’مودی نے حال ہی میں ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ کشمیر مسئلے پر ثالثی کریں گے‘‘۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے مسٹر ٹرمپ کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔

Intro:Body:

meenu 2

Conclusion:
Last Updated : Jul 23, 2019, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.