ETV Bharat / bharat

ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالرز کی امداد پر روک لگائی: نکی ہیلی - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی نژاد امریکی سیاست داں نکی ہیلی نے ایک مباحثے کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالرز کی فوجی امداد پر روک لگائی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 9:29 AM IST

Updated : Oct 25, 2020, 12:49 PM IST

ریپبلیکن پارٹی کی کارکن و سیاسی رہنما نکی ہیلی نے امریکی ریاست فلا ڈیلفیا میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا ہے کہ 'ہم پاکستان کو فوجی امداد کے طور پر اربوں ڈالرز کی امداد دے رہے تھے لیکن پاکستان شدت پسندوں کو پناہ دینے لگا جو امریکی فوجیوں کا ہی قتل کرنے لگے، اب پاکستان کو اربوں ڈالرز کی امداد پر روک لگا دی گئی ہے'۔

واضح رہے کہ نکی ہیلی امریکہ کی معروف سیاست داں، کاروباری شخصیت ہیں اور وہ پہلی ایسی بھارتی نژاد امریکی شخصیت ہیں جنھیں صدر انتظامیہ کے کابینہ میں جگہ دی گئی۔

نکی ہیلی دو مرتبہ ساؤتھ کیرولینا کی گورنر بھی رہ چکی ہیں، فی الحال وہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخبات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے انتخابی تشہیر کررہی ہیں۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.