ETV Bharat / bharat

ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس فروری میں پہلی خاتون میلانیا ٹرمپ کے ساتھ بھارت کی اپنی دو روزہ دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین جگہ اور ملک ہے اور یقیناً بہت بڑا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ وہ ان کے اچھے دوست ہیں۔

ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی
ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 11:29 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے اچھے دوست ہیں اور وہ ایک عظیم رہنما ہیں۔

بھارت اور چین کے مابین کشیدگی پر ٹرمپ نے کہا کہ ابھی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ ہم دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اگر ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں تو، ہم اس میں شامل ہونا چاہیں گے اور دونوں ممالک کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس بارے میں دونوں ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت روس سے زیادہ چین پر بات چیت ہونی چاہئے، کیونکہ وہ جو کام کررہے ہیں وہ زیادہ خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے 188 ممالک میں ایک وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ دنیا نے اسے دیکھا ہے۔

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ 'وزیر اعظم مودی میرے دوست ہیں اور وہ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ یہ آسان نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بھارتی برادری کو ایک عظیم قائد ملا ہے اور آپ کو ایک عظیم شخص ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور چین کے وزیر دفاع کی ملاقات

رواں برس فروری میں پہلی امریکی خاتون میلانیا ٹرمپ کے ساتھ اپنے دو روزہ بھارت کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم تھا اور ہم نے دیکھا کہ کتنے لاجواب لوگ ہیں۔ یہ ایک ناقابل ملک ہے اور یقینا بہت بڑا ہے۔'

ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس سے زیادہ فراخ دل نہیں ہوسکتے تھے اور 'ہمیں بھارت اور وزیر اعظم مودی کی بہت حمایت حاصل ہے۔ میرے خیال میں بھارتی شہری میرا ساتھ دیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.