تقریباً 36 گھنٹوں پر مشتمل اپنے اس دورے میں ٹرمپ نے پہلے گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع موٹیرا اسٹیڈیم میں منعقد نمستے ٹرمپ پروگرام سے خطاب کیا جس کے بعد ٹرمپ کا روڈ شو، اپنے اہلخانہ کے ساتھ تاج محل کا دیدار، سابرمتی آشرم کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی چیزوں پر وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کی۔
ٹرمپ کے اس دورے سے بھارت کو امریکہ کے ساتھ دفاعی تعلقات میں مزید اسحکام حاصل ہوا ہے کیونکہ ٹرمپ کے اس دورے کے بعد دونوں ممالک نے تقریباً تین بلین امریکی ڈالر کے دفاعی معاہدوں کو منظوری دی ہے۔ جس میں جدید فوجی سازو سامان اور اپاچے ایم-60 ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ کے دورے کے اختتام پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ عشائیہ کے لیے مدعو کیا تھا اور اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی موجود تھے۔