پولیس زرایع کے مطابق قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک کرول کے مقام پر آج صبح وادی َکشمیر کی طرف جارہے ایک مال بردار ٹرک نے ایک کھڑے ہوئے ٹرک کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں ٹرک کا کلینر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کھڑا ہوا ٹرک بھی ایک مال بردار ٹرک تھا جو خراب ہوگیا تھا اور اس کی مرمت کی جارہی تھی۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فیاز احمد ساکن بسگام بارہمولہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پولیس نے لاش کو رامبن کے مقامی ہسپتال منتقل کیا اور قانونی کاروائی کرنے بعد آخری رسومات کے لیے گھر والوں کے سپرد کردی۔ رامبن پولیس نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے کے الزام میں ٹرک ڈرائیور پر مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔