ETV Bharat / bharat

وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ نے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ کیا

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے جمعرات کے روز انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم رائے پور میں 750 بستروں والے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ کیا۔ ضرورت پڑنے پر اس سینٹر میں بیڈز کی تعداد ایک ہزار سے چار ہزار تک کی جاسکتی ہے۔

تریویندر نے 750 بستروں کے کووڈ کیئر سنٹر کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 9:53 PM IST

مسٹر تریویندر نے کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظرریاستی حکومت نے حفاظتی نقطہ نظر سے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم رائے پور میں کووڈ کے پیش نظر ہائی ٹیک سہولیات دستیاب کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت، پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ ہی رضاکار تنظیموں نے بھی اس کے لئے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 پر قابو پانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرانا ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے جس طرح سے ریاست میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ، امید ہے کہ ہم جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، ڈبلنگ ریٹ میں بھی بہتری آئی ہے۔ ابھی ہمارا ریکوری ریٹ 65 فیصد ہے اور ڈبلنگ ریٹ 25 دن ہے۔

اس موقع پر ماہر ماحولیات ڈاکٹر انیل پرکاش جوشی ، سکریٹری صحت امیت نیگی ، ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر اشوک کمار ، آئی جی میلا سنجے گنجیال ، کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف ترپتی بھٹ ، سی ایم او دہرادون ڈاکٹر وی سی رمولا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بیر سنگھ بڑیال وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.