سائرہ بانو نے تین طلاق کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے بیک وقت تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
اب فلم پروڈیوسر نتن کمار نے سائرہ بانو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی اسکرپٹنگ کے لیے سائرہ بانو کو اب ممبئی بلایا جا رہا ہے۔
سائرہ بابو کا نکاح سنہ 2002 میں الہ آباد کے رضوان احمد سے ہوا تھا۔ سنہ 2015 مبینہ طور پر ٹیلی گرام بھیج کر سائرہ بانو کو تین طلاق دے دی۔
سائرہ بانو اپنے شوہر اور سسرال والوں پر مبینہ طور پر گھریلو تشدد، نشیلی دوائیں کھلا کر ان کی یاد داشت کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
سائرہ بانو نے مارچ سنہ 2016 میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے تین طلاق، نکاح، حلالہ اور تعدد ازدواج کو غیر قانونی قرار دینے کی اپیل کی تھی۔
اس کے بعد سائرہ بانو نے مارچ 2016 میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے تین تلاق،حلالہ، نکاح اور تعدد ازدواج کے نظام کو غیرقانونی قرار دینے کی اپیل کی تھی۔ بانو نے مسلم پرسنل لا ، شریعت ایپلیکیشن قانون 1937 کی دفعہ دو کو چیلنج کیا تھا۔
اس کے بعد سپریم کورٹ نے تین طلاق کو غیرآئینی قرار دیا تھا اور حکومت سے اس سلسلے میں قانون بنانے کا حکم دیا تھا۔
نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت تین طلاق بل کو تین بار لوک سبھا میں پیش کر چکی ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ سائرہ بانو کی زندگی پر مبنی فلم پر ودیا بالن یا تبو کی اہم کردار میں ہوں گی۔