ETV Bharat / bharat

'ترنمول رہنما بی جے پی رہنماؤں پر حملے کروا رہے ہیں' - مغربی بنگال کی خبر'

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ' مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس حکومت ہمارے بی جے پی رہنماؤں پرحملے کرارہی ہے۔

'ترنمول رہنما بی جے پی رہنماؤں پر حملے کروا رہے ہیں'

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 10:17 PM IST

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور بی جے پی قائدین کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ' مغربی بنگال میں جمہوریت کا قتل ہورہا ہے، جاوڈیکر نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس کی حکومت اس حملے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما ایسے حملے کر رہے ہیں'۔

'ترنمول رہنما بی جے پی رہنماؤں پر حملے کروا رہے ہیں'
'ترنمول رہنما بی جے پی رہنماؤں پر حملے کروا رہے ہیں'

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں امن وامان ختم ہوگیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی امن و امان کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لیں۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور بائیں بازو سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں بی جے پی پر ہوئے حملے پر خاموش ہیں، جو بدقسمتی ہے۔

مزید پڑھیں: 'مغربی بنگال میں پرتشدد سیاست نہیں چل سکتا'

قابل ذکر ہے کہ جے پی نڈا کے مغربی بنگال کے دورے کے دوران، جمعرات کے روز ڈائمنڈ ہاربر پر ان کے اور بی جے پی قائدین کے قافلے کی کاروں پر سنگ باری کی گئی تھی۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے میں ریاستی حکومت سے امن و امان کی حالت سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.