مرکزی حکومت کے زیر انتظام جموں میں بی جے پی کے دفتر میں سابق مرکزی وزیر ارن جیٹلی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
جیٹلی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سابق دفاعی افسر چمن لال کپتا کے علاوہ بی جے پی کے متعدد رہنماوں نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر کے ریاستی صدر رویندر رینا نے بھی بی جے پی کے دیگر کارکنان کے ساتھ ارن جیٹلی کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے سابق وزیر خزانہ ارن جیٹلی کا رواں ماہ 24 تاریخ کو دہلی کے ایمس میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی انہیں ملک بھر میں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔