اترپردیش حج کمیٹی کی جانب سے رامپور میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
یہ تربیتی پروگرام رامپور کے مدرسہ جامع العلوم فرقانیہ سمیت کئی مدرسوں میں 15 سے 20 جون سے درمیان ہوں گے۔
حج کمیٹی کے ممبر قاری مولانا یٰسین احمد، رامپور جامع مسجد کے امام مولوی محمد ناصر خاں، جامع العلوم فرقانیہ کے پرنسپل مولانا ریحان خاں عازمین حج کو ٹریننگ دیں گے۔
انجمن اصلاح قوم اسکول میں عبید الحق عرف بابو بھائی، ساجد الحق ٹریننگ دیں گے۔
مدرسہ الجامعتہ الاسلامیہ پرانہ گنج میں مفتی نجف علی رضوی اور دیگر علماء ٹریننگ دیں گے۔
مدرسہ روضتہ العلوم ٹانڈہ میں عرفان حسین ولد عبدالغفور اور مولانا جمیل صاحب تربیت دیں گے۔ اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول تحصیل شاہ آباد میں حاجی مدثر علی اور طارق فیضان ٹریننگ دیں گے۔
مدرسہ گلشن بغداد میں مولانا جلال الدین اور قاری فیضان ٹریننگ دیں گے، جبکہ ٹیکا کاری 15 جون سے 25 جون کے درمیان کیا جائے گا۔