کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کی صبح راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق راجستھان سے تعلق رکھنے والے سیاح کشن بجرال جمعہ کی صبح لیہہ سے سونہ مرگ آرہے تھےتبھی انہیں چھاتی میں شدید درد کی شکایت ہوئی اور گاڑی میں ہی بے ہوش ہوگیے۔
سیاح کو فوری طور پرائمری ہیلتھ سینٹر ہاری گنون سونہ مرگ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سب ضلع ہسپتال کنگن ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیاح کو مردہ قرار دیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔