سنہ 2020 کا آخری اور مکمل سورج گرہن آئندہ پیر کے روز ہونے والا ہے لیکن بھارت میں یہ کہیں بھی نظر نہیں آئے گا۔
بی ایم برلا سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ سورج گرہن بھارت میں نظر آئے گا۔
اس دن دوپہر میں چلی اور ارجنٹینا کے کچھ حصوں سے سورج گرہن نظر آ سکتا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی امریکہ، جنوب۔مغربی افریقہ اور انٹارکٹکا میں کچھ مقامات پر موسم موزوں ہونے پر جنوبی امریکہ میں مکمل سوج گرہن کا جزوی مرحلہ دیکھا جائے گا۔
ڈاکٹر سدھارتھ نے کہا کہ یہ بولویا، برازیل، ایکواڈور، پیراگوے، پیرو اور اروگوے میں جزوی طور پر سوج گرہن نظر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ سورج گرہن 14 دسمبر کو بھارت کے وقت کے مطابق 19:03:55 بجے سے شروع ہوگا اور 15 دسمبر کو 00:23:03 بجے ختم ہوگا۔
(یو این آئی)