ETV Bharat / bharat

اعلی رہنماؤں کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت - نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائڈو

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائڈو نے مجاہد آزادی شہید اشفاق اللہ کو ٹویٹ کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

Top leaders pay homage to Ashfaqullah Khan
اعلی رہنماؤں کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 4:02 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو شہید، مجاہد آزادی اشفاق اللہ خاں کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نڈا نے ٹویٹ کرکے کہا،’ ملک کی دفاع اور آزادی کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے بھارت ماں کے بہادر سپوت شہید اشفاق اللہ خاں جی کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج عقیدت‘۔

انہوں نے کہا کہ کاکوری واقعہ میں آپ کی بیش بہا حصہ داری نوجوانوں کو ہمیشہ ملک کی خدمت کی ترغیب دیتی رہے گی۔

JP Nanda's tweet
جے پی نڈا کا ٹویٹ

کاکوری واقعہ میں اہم کردار ادا کرنے والے مشہور انقلابی، مجاہد آزادی شہید اشفاق اللہ خاں کو صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا،’ماں بھارتی کے بہادر سپوت اشفاق اللہ خاں کی سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت۔ کاکوری واقعہ میں اہم کردار ادا کرنے والے اشفاق جی نے ملک کو غلامی کی بیڑیوں سے آزاد کروانے کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا‘۔

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائڈو نے شہید اشفاق اللہ خان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ہمیشہ ان کا قرض دار رہے گا۔

Health Minister's tweet
وزیر صحت کا ٹویٹ

مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ اشفاق اللہ خان کی نظمیں اور نغمے نوجوانوں کےلئے باعث تحریک رہے ہیں۔

نائب صدر نے کہا ،’’ امر شہید اشفاق اللہ خان کی یوم پیدائش پر انقلابی شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی ہمت اور حب الوطنی سے پُر نظموں نے نوجوانوں کو برطانوی اقتدار کے خلاف بغاوت کےلئے تحریک دی اور ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کا جذبہ جگایا۔ ان کی قربانی کےلئے ہمیشہ ملک قرض دار رہےگا۔‘‘

Vice President's tweet
نائب صدر جمہوریہ کا ٹویٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.