تین روز تک چلنے والا میلہ 13اکتوبر تک جاری رہے گا۔
نریندرسنگھ تومر نے کہا کہ آئی آئی سی ٹی ایف کا مقصد وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں حکومت کے ویژن کو فروغ دینا ہے اور بھارت اور بیرون ملک کے اندر امداد باہمی کی تجارت کو فروغ دیکر کسانوں کی آمدنی کو دوگناکرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میلے کا مقصد دیہی اورزرعی خوشحالی بڑھانے کے لیے اہم زرعی اشیاء اور مصنوعات کی برآمدات کو بھی فروغ دینا ہے ۔
افتتاحی تقریب میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندرسنگھ تومر کہا ک 'آج سبھی کے لیے فخرکا دن ہے کیونکہ بھارت کی سرزمین پر این سی ڈی سی زراعت اورکسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت اور کامرس کی وزارت کے ساتھ اس پیمانے کا پروگرام منعقد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ ان سبھی لوگوں کی مشترکہ کوششو ں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے نہ صرف بھارتی امداد باہمی کی بڑے پیمانے پرشرکت دیکھی بلکہ دنیا بھرکے 35ملکوں کے بین الاقوامی امداد دباہمی اداروں نے بھی شرکت کی ۔