ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

author img

By

Published : Jan 12, 2020, 9:20 AM IST

بھارت اور عالمی تاریخ میں 12 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:۔

تاریخ میں آج
تاریخ میں آج
  • 1708۔ چھترپتی شاہوجی مہاراج مراٹھا حکمراں بنے۔
  • 1757۔ برطانوی فوج نے کیپٹن ایری کٹ کی قیادت میں پرتگالی فوج کو شکست دے کر مغربی بنگال کے بندیل پر قبضہ کیا۔
  • 1863۔ بھارت کے روحانی گرو سوامی وویکانند کی پیدائش ہوئی۔
  • 1866۔ لندن میں رائل ایئروناٹیکل سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1869۔ بھارت رتن' سے نوازے گئے مجاہد آزادی، سماجی مصلح اور ماہر تعلیم بھگوان داس کی پیدائش ہوئی۔
  • 1886۔ مشہور خاتون انقلابی نیلی سین گپتا کی پیدائش ہوئی۔
  • 1899۔ بھارت کے ماہرریاضیات بدری ناتھ پرساد کی پیدائش ہوئی۔
  • 1917 ۔ بھارتی روحانی گرو مہارشی مہیش یوگی کی پیدائش ہوئی۔
  • 1918۔ بالی وڈ کے مشہور موسیقار، گلوکار اور پروڈیوسر و ڈائرکٹر سی رامچندر کی پیدائش ہوئی۔
  • 1924۔ مجاہد آزادی گوپی ناتھ ساہا نے کولکتہ کے پولیس کمشنر چارلس آگسٹس ٹیگارٹ سمجھ کر غلطی سے ایک شخص کو قتل کر دیا۔اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
  • 1931۔ مشہور اردو شاعر احمد فراز کا جنم ہوا۔
  • 1933۔ امریکی کانگریس نے فلپائن کی آزادی کو تسلیم کیا۔
  • 1934۔ ہندستان کی جنگ آزادی کے عظیم انقلابی سوریہ سین کو چٹگانگ میں پھانسی دی گئی۔ انہوں نے انڈین ریپبلکن آرمی قائم کرکے چٹگانگ بغاوت کی کامیاب قیادت کی تھی۔
  • 1940۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران سوویت نے فن لینڈ کے شہروں پر بمباری کی۔
  • 1950۔ برطانیہ میں ٹیمس ندی میں آبدوز کے تجربہ کے دوران سویڈن کا ایک تیل بردار ٹینکر آبدوز سے ٹکراگیا جس سے آبدوز پر سوار 55 لوگ مارے گئے۔
  • 1976۔ دنیا کی معروف جاسوسی ناول نگار اگاتھا کرسٹی کا انتقال ہوا۔
  • 1984۔ سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع پر ہر برس ملک میں ’نیشنل یوتھ ڈے‘منانے کا اعلان ہوا۔
  • 1986۔ 24 ویں خلائی گاڑی 61 سی مشن کولمبیا کو روانہ کیا گیا۔
  • 1990۔ رومانیہ میں کمیونسٹ پارٹی پر پابندی لگائی گئی۔
  • 1991۔ امریکی پارلیمنٹ نے کویت میں عراق کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دی۔
  • 1992۔ بھارت کے معروف کلاسیکل گلوکار کمار گندھرو کا انتقال ہوا۔
  • 2000 ۔ برطانیہ نے فوج میں ہم جنس پرستی پر لگی پابندی ہٹالی۔
  • 2001۔ بھارت کا انڈونیشیا -روس - چین معاہدہ سے انکار، نیف دریا پر ڈیم کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی وجہ سے بنگلہ دیش - میانمار سرحد پر کشیدگی کے بعد فوج تعینات کی گئی۔
  • 2002۔ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے قوم کے نام تاریخی پیغام نشر کیا، پاکستان نے عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد پر پابندیوں کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا جبکہ مطلوبہ پاک مجرموں کو بھارت کو سونپنے سے انکار کیا۔
  • 2003۔ بھارتی نژاد خاتون لنڈا بابو لال ٹرینیڈاڈ کی پارلیمنٹ اسپیکر بنیں۔
  • 2004۔ دنیا کے سب سے بڑے سمندری جہاز آر ایم ایس کوئین میری ۔2 نے اپنے پہلےسفر کا آغاز کیا۔
  • 2005۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار امریش پوری کا انتقال ہوا۔
  • 2006۔ انڈو ۔ چین نے ہائڈروکاربن پر ایک اہم مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔
  • 2006۔ سعودی عرب کے منیٰ میں بھگڈر مچنے سے 362 حاجیوں کی موت ہوئی۔
  • 2008۔ کولکتہ میں آتشزدگی سے 2500 دکانیں خاکستر ہوئیں۔
  • 2009۔ مشہور موسیقار اے آر رحمن ممتاز گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے پہلے بھارتی بنے۔
  • 2010۔ کیریبائی ملک ہیتی میں زبرست زلزلہ سیدو لاکھ 30 ہزار افراد کی موت اور راجدھانی پوٹ او پرنس میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
  • 2015۔ کیمرون میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کے 143 عسکریت پسند گرد مارے گئے۔

Intro:Body:

fsdgffdh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.