ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

author img

By

Published : Jan 2, 2020, 9:46 AM IST

بھارت اور عالمی تاریخ میں دو جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں:۔

تاریخ میں آج
تاریخ میں آج
  • 1757۔ بھارت میں برطانوی حکومت کو قائم کرنے والوں میں سے ایک سمجھے جانے والے انگریز گورنر راوت کلائیو نے بنگال کے نواب سراج الدولہ کو شکست دے کر کلکتہ پر پھر سے قبضہ کیا۔
  • 1839۔ فرانسیسی فوٹو گرافر لوئس داگوئرے نے چاند کی پہلی تصویر جاری کی۔
  • 1878۔ کیرالا کے مشہور سماجی مصلح منّتو پدمنابھن کی پیدائش ہوئی۔
  • 1899۔ سوامی رام کرشن پرم ہنس کے پیروکاروں نے کلکتہ کے بیلور مٹھ میں رہنا شروع کیا۔
  • 1905۔ جاپانی فوج نے پورٹ آرتھر پر قبضہ کیا۔
  • 1905۔ ہندی ادب کے مشہور نفسیاتی افسانہ اور ناول نگار جینیندر کمار کی پیدائش ہوئی۔
  • 1915۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران ساریکامس کی لڑائی میں روس نے ترکی کو زبردست شکست دی۔ پانچ دنوں تک چلنے والی اس جنگ میں ترکی کے 77 ہزار فوجی مارے گئے۔
  • 1919۔آئرلینڈ میں برطانیہ کے خلاف بغاوت شروع ہوئی۔
  • 1919۔لتھوانیا کو آزادی ملی۔
  • 1933۔امریکی افواج کا نکاراگوا سے انخلا ہوا۔
  • 1940۔ بھارتی امریکی ماہر ریاضیات ایس آر سرینواس ورددھن کی پیدائش ہوئی۔
  • 1941۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کے حملے سے برطانیہ کے کارڈف شہر میں واقع لینڈاف کیتھڈرل کو زبردست نقصان پہنچا۔
  • 1942۔دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کی افواج نے فلپائن کی راجدھانی منیلا پر قبضہ کیا۔
  • 1950۔ مشہور خاتون مجاہد آزادی اور سماجی مصلح ڈاکٹر رادھابائی کا انتقال ہوا۔
  • 1954۔ پدم وبھوشن ایوارڈ کی شروعات کی گئی۔
  • 1954۔ بھارت رتن ایوارڈ کی شروعات کی گئی۔
  • 1955۔ پناما کے صدر جوس اینٹونیو ریمون کی راجدھانی پناما سٹی میں گولی مار کر قتل۔
  • 1965۔ایوب خان پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔
  • 1966۔اسپین میں 1492 میں یہودیوں کو باہر نکالے جانے کے بعد پہلے یہودی بچے کا جنم ہوا۔
  • 1970۔ مشہور تیراک بُلا چودھری کی پیدائش ہوئی۔
  • 1973۔جنرل ایس ایچ ایف جے مانک شاہ کو ترقی دے کر فیلڈ مارشل بنایا گیا۔
  • 1989۔ مقبول ٹھیئٹر فنکار صفدر ہاشمی کی سماج دشمن عناصر کی پٹائی سے موت ہوئی۔
  • 1989۔ رانا سنگھے پریم داسا سری لنکا کے صدر بنے۔
  • 1991۔ کیرالہ کے ترواننت پورم ہوائی اڈہ ملک کا پانچواں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنا۔
  • 1993۔ سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران سری لنکائی فوج نے جافنا علاقے میں 35 سے 100 شہریوں کو قتل کیا۔
  • 2016۔ سعودی عرب کے معروف شیعہ مولوی نمر النمر اور 46 دیگر کو پھانسی دی گئی۔

Intro:Body:

hjhkgjkl

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.