پولیس کے مطابق گذشتہ رات موٹر سائیکل چور ی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ،جس میں بائیک چور گروہ کا پردہ فاش ہوا۔ گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت شاہ رخ، رحیم الدین ،اسلام ابن عبدالرحیم سمیت چھتر پال کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ گروہ میرٹھ سمیت دہلی و این سی آر سے بائیک چوری کر کے 2000 سے 4000 کے معمولی رقم میں فروخت کرتے تھے۔
اس گروہ نے مختلف اضلاع سے بائیک چوری کر کے 12 بائیک کو جمع کیا تھا، اسی دوران پولیس نے چھاپہ ماری کرکے ان کو گرفتار کیا ہے۔