چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور کے قبائلی علاقے کے لوگوں نے بجلی گرنے سے زخمی ہونے والےتین افراد کے علاج کی غرض سے انھیں گائے کے گوبر میں ڈبو دیا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے بجائے، ان کے کنبہ کے افراد اور کچھ دیہاتیوں نے انہیں نیچے سے گردن تک گائے کے گوبر میں دفن کردیا جس کے بعد ان میں سے دو کی موت ہوگئی۔
چھتیس گڑھ کے قبائلی اکثریتی ضلع جیش پور میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد 'علاج' کرنے کی غرض سے کچھ لوگوں کو مبینہ طور پر گاوں کے گوبر میں ایک عورت سمیت تین افراد کو دفن کیا۔
پیر کے روز ایک پولیس اہلکار نے بتایا ، "انھیں بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو کو مردہ حالت میں لایا گیا۔"
جش پور کے سب ڈویژنل آف پولیس راجیندر پریہار نے بتایا، یہ واقعہ اتوار کی شام کو اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں گاؤں میں دھان کے کھیتوں میں کام کر رہے تھے، جو ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 400 کلومیٹر دور واقع ہے۔
انہوں نے بتایا ، "جب گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو انہوں نے کھیت میں ایک درخت کے نیچے پناہ لی۔ تب اچانک وہاں بجلی گر گئی، جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔"
کنبہ کے افراد اور کچھ دیہاتیوں نے زخمیوں کو توہم پرستی کی بنیاد پر گائے کے گوبر میں نیچے سے گردن تک دفن کردیا۔
انہوں نے کہا ، "اس علاقے کے دیہاتیوں کا خیال ہے کہ گائے کے گوبر میں جلنے والی چوٹوں کو ٹھیک کرنے کی طاقت ہے۔"
اہلکار نے بتایا ، "بعدازاں ، جب کچھ دوسرے دیہاتیوں نے مداخلت کی ، تینوں متاثرین کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو سنیل سائی (22) اور چمپا راوت (20) کو مردہ حالت میں لایا گیا۔ تیسرا مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے"۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ قواعد کے مطابق مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔