ETV Bharat / bharat

جون پور: ہزاروں افراد 28 دنوں کیلئے قرنطینہ میں ڈالے گئے - uttarpardesh

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپورمیں بیرون ممالک و دیگرصوبوں سے آئے تقریبا 7 ہزار 187 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

جون پور: ہزاروں افراد 28 دنوں کیلئے قرنطینہ میں ڈالے گئے

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 12:41 PM IST

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ' ضلع میں اب تک 378 افراد ایسے ملے ہیں جو بیرون ممالک سے واپس آئے ہیں۔ ان میں سے 278 لوگوں کے گھروں میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر، پولیس انسپکٹر اور نائب بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے انچارج میڈیکل آفیسر کی مشترکہ ٹیموں نے دورہ کرکے ان کا ٹسٹ کیا۔ ان میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کے علامات نہیں پائے گئے ہیں اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد قرنطینہ کے لئے 28 دن تک اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو مزید ہدایت دی گئی کہ اگر گھریلو قرنطینہ کے اصولوں کی کوئی خلاف ورزی کر رہا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔

ان لوگوں میں بیرون ملک کے علاوہ 6 ہزار 629 افراد مہاراشٹر اور 180 لوگ کیرالہ سے آئے ہیں۔ ان گھروں میں بھی ٹیمیں بھیجنے کا کام شروع ہو گیا ہے اور مسلسل نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ سبھی سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ قرنطینہ میں 28 دن تک ضرور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونپور کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لئے ہم سب کو ضابطوں پر عمل کرنا ہی ہے۔ 28 مشتبہ افرادکے نمونہ لئے گئے تھے جس میں 27 کی جانچ رپورٹ مل گئی ہے جس میں صرف ایک ہی شخص میں کوروناوائرس پازیٹو ملا ہے اور اب اس کی صحت میں بھی بہتری ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: ہم ہیں مزدور، ہم بھوکھے ہی مر جائیں گے

اس کے رابطہ میں آئے کنبہ کے لوگوں کے نمونے بھی جانچ کے لئے لئے گئے تھے جو منفی آئے ہیں۔ لیکن انہیں ہر حال میں 28 دن تک قرنطینہ میں ہی رہنا ہے اور ان پر نگاہ رکھی جائے گی۔ کہیں کوئی کورونا وائرس علامات ظاہر ہوتے ہیں تو ان کے علاج کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.