کانگریس کے رہنما سنجے نروپم جمعرات کو کہا کہ جن لوگوں نے امیدواروں کے ناموں کی سفارش کی وہ نتائج کا جائزہ لیں۔
نروپم نے کہا کہ 'جن لوگوں نے ممبئی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسے افراد جنہوں نے نشستوں کے لیے امیدواروں کی سفارش کی تھی۔ ان نشستوں کا نتیجہ کیا نکلا ہے؟ اس کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔'
پارٹی کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی کے اندر احتساب طے نہیں ہوتا اس وقت تک کچھ نہیں بدلا جائے گا۔
دراصل مہاراشٹر انتخابات سے عین قبل سنجے نروپم نے پریس کے ذریعے کانگریس پارٹی پر پریس کانفرنس اپنے غصے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پارٹی کو انھوں نے جن امیدواروں کے نام دیے، ان میں سے کسی کا بھی انتخاب نہیں کیا گیا۔ جس سے سنجے نروپم پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔
مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں مجموعی طور پر 286 نشستوں میں سے بی جے پی۔شیو سینا اتحاد کو 161 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، ان میں بی جے پی 105، جبکہ شیوسینا 56 نشستیں ملی ہیں۔
وہیں کانگریس۔این سی پی اتحاد کو 98 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، جن میں 44 کانگریس اور 54 سیٹیں این سی پی کو حاصل ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، پرہار جن شکتی پارٹی اور سماج وادی پارٹی کو دو دو سیٹیں، جبکہ بہوجن وکاس اگاڑی کو تین نشستیں ملی ہیں۔ باقی دیگر کو حاصل ہوئی ہیں۔