ETV Bharat / bharat

'زرعی شعبہ میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی' - کسان بل

پارلیمنٹ میں پاس زرعی شعبہ سے متعلق بلوں پر اپوزیشن اور کسانوں کی زبردست مخالفت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر کہا کہ اس سے زرعی شعبہ میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی اور کروڑوں کسان خود کفیل بنیں گے۔

There will be fundamental changes in the agricultural sector: Modi
زرعی شعبہ میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی: مودی
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 6:30 PM IST

زرعی شعبہ میں اصلاح سے متعلق دو بلوں کو آج راجیہ سبھا کی منظوری ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو مبارکباد دی۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا 'ہندوستان کی زرعی تاریخ میں آج ایک بڑا دن ہے۔ پارلیمنٹ میں اہم بلوں کے پاس ہونے پر میں اپنے محنتی کسانوں کو مبارکبا دیتا ہوں۔ یہ نہ صرف زرعی شعبہ میں بنیادی تبدیلی لائے گا، بلکہ اس سے کروڑوں کسان خودکفیل بنیں گے۔'

There will be fundamental changes in the agricultural sector: Modi
زرعی شعبہ میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی: مودی

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا 'ہمارے زرعی شعبہ کو جدید ترین تکنیک کی فوری ضرورت ہے، کیونکہ اس سے محنت کش کسانوں کو مدد ملے گی۔ اب ان بلوں کے پاس ہونے سے ہمارے کسانوں کی پہنچ مستقبل کی ٹیکنولوجی تک آسان ہوگی۔ اس سے نہ صرف پیداوار بڑھے گی بلکہ بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ یہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔ دہائیوں تک ہمارے کسان بھائی بہن کئی طرح کے بندھنوں میں جکڑے ہوئے تھے اور انہیں بچولیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ پارلیمنٹ میں پاس بلوں سے کسانوں کو ان سب سے آزادی ملی ہے۔ اس سے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور ان کی خوشحالی یقینی ہوگی۔'

کسانوں کو فصلوں کے ایم ایس پی کے سلسلے میں اٹھائے جارہے سوالوں کو بے بنیاد بتاتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یہ پہلے کی طرح جاری رہےگا۔ انہوں نے کہا 'میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور ایک بار پھر کہتا ہوں ایم ایس پی کا نظام جاری رہےگا۔ سرکاری خرید جاری رہے گی۔ ہم یہاں اپنے کسانوں کی خدمت کے لئے ہیں۔ ہم ان کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ان کی آنے والی نسلوں کے لئے بہتر زندگی یقینی بنائیں گے۔'

واضح رہے کہ راجیہ سبھا نے اتوار کو اپوزیشن کے شدید ہنگامے کے درمیان زرعی شعبہ کے دو بلوں 'کسانوں کی پیداوار کا کاروبار اور تجارت(فروغ اور سہولت) بل 2020 اور 'کسان (خودکفالت اور تحفظ) قیمت کی یقین دہانی اور زرعی خدمات قرار بل 2020' کو صوتی ووٹوں سے پاس کردیا گیا۔ لوک سبھا ان دونوں بلوں کو پہلے ہی پاس کرچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.