ETV Bharat / bharat

'لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا ارادہ نہیں' - کابینہ کا بیان

کابینی سیکریٹری راجیو گوبا نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی مدت میں توسیع سے متعلق چلائی جارہی رپورٹ پر انہیں حیرانی ہے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت کار میں توسیع کرنے کا منصوبہ نہیں ہے۔

لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کا ارداہ نہیں:کابینہ سیکریٹری

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 11:30 AM IST

Updated : Mar 30, 2020, 3:47 PM IST

انہوں ان میڈیا رپورٹز پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی خبریں کہاں سے چلائی جا رہی ہیں انہیں پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے کہ 21 دنوں کے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جائے۔

واضح رہے کہ مہلک وبا کورونا کی روک تھام کے لیے 21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے جو آئندہ ماہ کے 14 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس دوران ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1024 ہو گئی ہے، اور اس مہلک وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے، دنیا بھر میں 30 ہزار کے قریب وبائی مرض سے ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ 195 ممالک کو اس وبا نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔

دریں اثنا مرکزی حکومت نے تارکین وطن کے ذریعہ کورونا وائرس کی کمیونٹی ٹرانسمیشن کو روکنے کے لئے ملک بھر کے ریاستوں اور اضلاع کے حدود کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی حدود کو عبور کر چکے افرادکو چودہ دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی کثیر تعداد متعدد ریاستوں میں نقل مکانی چکی ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2020, 3:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.