ETV Bharat / bharat

'انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں'

صدارتی انتخابات کے پیش نظر مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر نے کہا ہے کہ انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 12:14 PM IST

امریکہ کے مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر شیلی کیپیٹو نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت نہیں ہے اس لیے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت پر سوال نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔

کیپیٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی بے ضابطگیاں اور دھوکہ دہی پائی گئی ہے تو اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جانی چاہئے۔

انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں
انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں

انتخابی نتائج پر سوال اٹھانے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔ ' انہوں نے کہا کہ 'مجھے ملک کے انتخابی نظام اور عوام کی طاقت پر یقین ہے'۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور بے ضابطگییاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے متعدد صوبوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے اور صوبے اور وفاقی عدالتوں میں مقدمہ دائر کیا ہے جبکہ کچھ صوبوں کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابات میں دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.