ETV Bharat / bharat

یو جی سی نیٹ کے نتائج آج جاری ہوں گے

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی یو جی سی نیٹ دسمبر 2019 کے نتائج آج جاری کرے گی۔ 10،34،872 امیدواروں نے اس بار اپنی قسمت آزمائی ہے۔

The results of the UGC Net will be released today
یو جی سی نیٹ کے نتائج آج جاری ہوں گے
author img

By

Published : Dec 31, 2019, 7:31 AM IST

یو جی سی نیٹ کے نتائج این ٹی اے (نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہوں گے۔ دسمبر 19 کے نوٹیفکیشن میں این ٹی اے نے واضح کیا تھا کہ 31 دسمبر 2019 تک نتائج کا اعلان ہوگا۔

غور طلب ہے کہ تیسری مرتبہ نیٹ کا امتحان آن لائن ہوا تھا۔ اس سے قبل سی بی ایس ای نیٹ کے آف لائن امتحانات ملک بھر میں کرواتی تھی۔ لیکن دسمبر 2018 میں جب سے این ٹی اے نے ذمہ داری سنبھالی تب سے کمپیوٹر پر آن لائن امتحانات ہونے شروع ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں این ٹی اے کی جانب سے 2 سے 6 دسمبر 2019 کے درمیان کل 81 مضامین کے لیے 10 لاکھ 34 ہزار 872 طلبہ نے اپنی قسمت آزمائی ہے۔

وہیں 10 دسمبر کو 'آنسر کی' جاری ہوئی تھی، لیکن حتمی 'آنسر کی' 23 دسمبر کو جاری کی گئی ہے۔

نیٹ پاس کرنے کے لیے جنرل گروپ کے امیدواروں کو کم سے کم 40 فیصد مارکس لانے ہوتے ہیں، جبکہ اقلیت اور دیگر ریزرو گروپ کے افراد کو 35 فیصد مارکس سے پاس کرنا ضروری ہوتا ہے۔

نیٹ امتحان پاس کرنے کے بعد طالب علم اسسٹنٹ پروفیسر کی اہلیت پا لیتا ہے۔ نیٹ ہی میں زیادہ نمبرات آنے پر جے آر ایف ہوتا ہے۔ جس کی بنا پر طالب علم کو پی ایچ ڈی یا ایم فل کرنے پر تقریباً 35000 اسکالرشپ ماہوار دی جاتی ہے۔ اور صرف نیٹ پاس کرنے پر تقریباً آٹھ ہزار روپیے کی اسکالرشپ کا انتظام ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.