ETV Bharat / bharat

پندرہویں مالیاتی کمیشن کی رپورٹ صدر کو پیش کی جائے گی

این کے سنگھ کی سربراہی میں 15 ویں مالیاتی کمیشن کی رپورٹ 9 نومبر کو صدر کو پیش کی جائے گی اور نومبر ماہ میں ہی اس کی ایک کاپی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیش کی جائے گی۔

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 10:46 PM IST

The report of the 15th Finance Commission will be presented to the President
15 ویں مالیاتی کمیشن کی رپورٹ صدر کو پیش کی جائے گی

وزارت خزانہ نے آج یہ بتایا کہ 15 ویں فنانس کمیشن نے مالی سال 2021-22 سے 2025-2026 کی رپورٹ پر تبادلہ خیال مکمل کرلیا ہے۔ اس رپورٹ پر 15 ویں فنانس کمیشن کے چیئرمین این کے سنگھ اور کمیشن کے ممبر اجے نارائن جھا، پروفیسر انوپ سنگھ، ڈاکٹر اشوک لاہڑی اور ڈاکٹر رمیش چندر نے دستخط کیے ہیں۔
کمیشن نے صدر سے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے وقت طلب کیا تھا۔ صدر دفتر نے 9 نومبر کو رپورٹ پیش کرنے کی تاریخ دی ہے۔ کمیشن کو آئندہ ماہ کے آخر تک مودی کے سامنے بھی رپورٹ کی ایک کاپی پیش کرنی ہوگی۔ اس رپورٹ کو مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کارروائی سے متعلق رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس رپورٹ میں پانچ مالی سالوں یعنی 22-2021 سے 26-2025 تک سے متعلق سفارشات شامل ہیں۔ مالی سال 21-2020 کے لیے 15 ویں مالی کمیشن کی رپورٹ، دسمبر 2019 میں صدر کو پیش کی گئی تھی، جسے حکومت کےذریعہ پارلیمنٹ ٹیپل پر کارروائی کے لیے رپورٹ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

صدر نے آئین کے آرٹیکل 280 کی شق (1) کے تحت 15 ویں فنانس کمیشن کی تشکیل کی تھی۔ فنانس کمیشن (متفرق دفعات) ایکٹ 1951 (1951 کا 33) کی دفعات کے تحت ، این کے سنگھ کو چیئرمین اور شکتی کانت داس، ڈاکٹر انوپ سنگھ، ڈاکٹر اشوک لاہڑی اور ڈاکٹر رمیش چندر کو ممبر اور اروند مہتا کو سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ شکتی کانت داس کے عہدہ چھوڑنے کے بعد اجے نارائن جھا کوکمیشن کے ممبر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

کمیشن نے مرکزی وریاستی حکومتوں کے ساتھ وسیع مشاورت ، مختلف سطحوں پر مقامی حکومتوں،سابقہ ​​مالیاتی کمیشنوں کے چیئرمینوں اور ممبران، کمیشن کی ایڈوائزری کونسل اور دیگر متعلقہ ماہرین، معروف اداروں اور کثیر جہتی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد رپورٹ کوحتمی شکل دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.