ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نے اجمیر درگاہ کے لیے چادر روانہ کی - خواجہ معین الدین اجمیری

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اجمیر کے لیے چادر روانہ کردی ہے۔ جو آئندہ 25 فروری کو خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں چڑھائی جائے گی۔

The Prime Minister hands over chadar for Ajmer Dargah
وزیر اعظم نے اجمیر درگاہ کے لیے چادر روانہ کی
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 9:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:54 AM IST

پی ایم او کی جانب سے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجمیر کے لیے چادر روانہ کردی۔

The Prime Minister hands over chadar for Ajmer Dargah
پی ایم او کی جانب سے ٹوئٹ کر یہ اطلاع دی گئی

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مودی نے ایک وفد کے حوالے چادر پیش کی ہے۔ جہاں ان کے ساتھ مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی بھی موجود ہیں۔ ساتھ ہی دیگر اعلیٰ حکام بھی نطر آئے۔

آج ہی اجمیر درگاہ کمیٹی کے ایک وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جہاں کمیٹی کے سربراہ نے وزیر اعظم کے ساتھ ملک میں امن و سلامتی اور آپسی بھائی چارے و اتحاد کے لیے دعا بھی مانگی۔

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی، پیش کردہ چادر کو حکومت ہند کی جانب سے آنے والی 25 فروری کو اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں بذات خود پیش کریں گے۔

چادر پیش کرنے کے دوران مختار عباس نقوی وزیر اعظم کا پیغام پہنچاتے ہوئے عوام سے ملک میں امن و سلامتی بنائے رکھنے کی اپیل بھی کریں گے۔

غور طلب ہے کہ معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین اجمیری کا عرس ہر برس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ جس میں ملک و بیرون ممالک سے لاکھوں عقیدت مند شریک ہو کر اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

وہیں ہر برس حکومت ہند کی جانب سے خواجہ کی بارگاہ میں چادر پیش کی جاتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.