ETV Bharat / bharat

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7993

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 8:30 PM IST

پاکستان میں عالمی وبا كووڈ -19 دن بدن خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے اور اتوار کو كورونا متاثرین کی تعداد تقریبا آٹھ ہزار تک پہنچ گئی اور 159 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7993
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7993

پاکستان میں اتوار کو صبح پونے دس بجے تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 7993 ہوگئے ۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا صوبے پاکستان میں كووڈ -19 کے بڑے ہاٹ سپاٹ بنتے جا رہے ہیں ۔ تینوں صوبوں میں وائرس سے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔

پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا کا اہم مرکز ہے یہاں 3649 افراد کورونا کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 41 کی موت ہو چکی ہے ۔صوبہ سندھ وائرس متاثرین کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے ۔ صوبے میں 2355 متاثر ہیں جبکہ 48 جاں بحق ہوئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زائد 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد بھی آج ایک ہزار سے تجاوز کر کے 1137 تک پہنچ گئی ۔ بلوچستان میں 376 متاثر اور پانچ اموت ہوئی ہیں ۔ دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا پاؤں پھیلانے لگا ہے اور 171 متاثر اور دو کی موت ہو چکی ہے ۔

گلگت بلتستان میں 258 متاثر اور تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 48 افراد کورونا وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.