صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے مطابق ایک 68 برس کے بزرگ کی پرائیویٹ اسپتال میں موت ہوجانے کے بعد ریاست میں کورونا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے جو کل متاثرین کا 1.21 فیصد ہے۔
![تاملناڈو میں کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار سے تجاوز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/covid-19_april12_oblmv5w_2804newsroom_1588096252_118.jpg)
محکمہ نے بتایا کہ ریاست مین ریکارڈ سب سے زیادہ 121 نئے کسیز کی بھی تصدیق ہوئی جس کے بعد کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 2058 ہو گئی ہے۔ چنئی میں کورونا کے کیسز بڑھ کا دوگنا ہوگئے ہیں جبکہ 37 اضلاع میں سے چار اضلاع میں ہی کورونا کے پوزیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں مزید 27 افراد صحتیاب ہنے کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 1128 ہوگئی ہے جو متاثرہ افراد کی تعداد کا تقریباً 54.8 فیصد ہے۔