ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 3:23 AM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا (کووڈ۔19)کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بدھ کی دیر رات تک انفیکشن کے 71 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر33لاکھ سے زائد ہوگئی ہے وہیں 969 مریضوں کی موت سے ان کی تعداد 60ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔

مہاراشٹر، آندھراپردیش اور تملناڈو سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر را ت ت ک 71,010نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 33,02,764اور مرنے والوں کی تعداد 60,581ہوگئی۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کے مقابلہ نئے معاملات میں اضافہ ہونے سے مثبت کیسز میں اضافہ جار ی ہے۔ آج15,428 مریض بڑھ جانے سے فعال معاملات بڑھ کر 7,22,695 ہوگئے۔ اس دوران 51,561کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 25,18,813 پہنچ گئی جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح گزشتہ روز کے 76.24فیصد سے آج بہتر ہوکر 76.26فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

مرنے والوں کی شرح بھی کم ہوکر 1.83 فیصد رہ جانے سے بھی راحت ملی ہے۔

ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 14,888نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے بعد آندھراپردیش میں 10830، کرناٹک میں 8580، تملناڈو میں 5958، اترپردیش میں 5640، مغربی بنگال میں 2974، اوڈیشہ میں 3371،کیرالہ میں 2476، دہلی میں 1693، بہار میں 2163، مدھیہ پردیس میں 1064 ، پنجاب میں 1513، ہریانہ میں 1397، چھتیس گڑھ میں 1045 اور گجرات میں 1197 نئے معاملے سامنے آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.