ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.62 کروڑ سے زائد

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 4:46 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2.62 کروڑ سے زائد ہو گئی ہے اور اس مہلک وبا کی زد میں آنے سے اب تک 8.67 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.62 کروڑ سے متجاوز ، ہلاکتیں 8.67 لاکھ

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک 26 کروڑ 2 لاکھ 19 ہزار 459 افراد کورونا متاثر اور جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں 8،67،593 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز کرکے 6149289 ہوچکی ہے اور اب تک ایک لاکھ 86 ہزار 786 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برازیل جو دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے ، اب تک اس ملک میں 4041638 افراد مہلک وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ 124،638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعرات کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38 لاکھ 53 ہزار 406 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا سے اموات کی تعداد 67،376 ہوچکی ہے۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرکے 10 لاکھ 6 ہزار 923 ہوچکی ہے اور 17،479 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔لاطینی امریکی ملک پیرومیں کوروناوائرس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستورجارہی ہے ، یہ ملک کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں اب دنیا میں پانچویں مقام پر ہے۔ اس ملک میں اب تک 657،129 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29،068 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.