ETV Bharat / bharat

ہندو سینا نے چینی سفارتخانے کے باہر قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کیا - چینی سفارتخانے کے باہر

لداخ کی گلوان وادی میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان تصادم کے بعد ملک میں چین کے خلاف لوگوں کے اشتعال میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ چین کے خلاف ملک بھر میں گزشتہ کئی دنوں سے مظاہرے ہورہے ہیں اور چینی سامان کو جلایا جارہا ہے اور اسی سب کے درمیان منگل کو نئی دہلی میں واقع چینی سفارتخانے کے باہر بورڈ پر ہندو سینا نے قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کیا ہے۔

ہندو سینا نے چینی سفارتخانے کے باہر قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کیا

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 2:23 PM IST

نئی دہلی کا پنچ شیل علاقہ، جہاں مختلف سفارتخانوں کے دفتر ہیں۔ یہاں واقع چین کے سفارتخانے کے دفتر کے باہر بورڈ پر ہندو سینا کے کارکنان نے آج قابل اعتراض پوسٹر چپکا دیا۔

پوسٹر میں چین کو غدار بتاتے ہوئے ہندی۔ چینی بائے بائے لکھا ہوا تھا۔

گلوان وادی کے واقعہ کے بعد چینی سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرے تیز ہوگئے ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھ کر سفارتخانے کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

گلوان میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے کمانڈنگ آفیسر کرنل سنتوش بابو سمیت 20 جوان شہید ہوگئے تھے۔ جھڑپ میں بڑی تعداد میں چینی فوجی بھی مارے جانے اور زخمی ہونے کی رپورٹ ہیں۔ اگرچہ چین نے اسے ابھی تک سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

پندرہ، سولہ جون کی شب کو پیش آئے اس واقعہ کے بعد ملک بھر میں چین کے تئیں زبردست غصہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.