ETV Bharat / bharat

ہیکر نے سائنسداں کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپیے نکال لیے - ہیکر نے ساڑھے نو لاکھ روپے نکالے

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں آج سائبر کرائم اور دھوکہ دہی کے نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں اور ایسا ہی ایک معاملہ شمالی دہلی میں پیش آیا ہے جہاں ہیکر نے ایک سائنسدان کی تنخواہ کے کھاتے سے ساڑھے نو لاکھ روپے نکال لیے ہیں۔

The hacker withdrew Rs 9.5 lakh from the scientist's account
ہیکر نے ساڑھے نو لاکھ روپے نکالے
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 10:47 PM IST

ہیکنگ کے شکار سائنسداں آر کے سنگھ نئی دہلی کی پالم کالونی میں رہتے ہیں اور دہلی یونیورسٹی کیمپس میں واقع ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سینیئر سائنس دان ہیں۔

ڈاکٹر آر کے سنگھ نے دہلی یونیورسٹی کے آئی سی آئی سی آئی اکاؤنٹ کے علاوہ اپنی رہائش کے نزدیک واقع ایکسیس بینک اکاؤنٹ میں اپنی ساری جمع پونجی رکھی تھی۔

انہیں 30 مئی کو کسی شخص کا فون آیا جو اپنے آپ کو آئیڈیا کسٹمر کیئر کا ایگزیکٹیو بتاکر ان کے 2G سم کو 4G میں اپ گریڈ کرنے کی بات کی اور اس بہانے سے اس نے ان سے تمام معلومات حاصل کرلیں، اس کے بعد اس نے اپنے فون نمبر سے یو پی آئی تیار کرکے آئی سی آئی سی آئی بینک سے 95 ہزار روپے نکال لیا اور کچھ دیربعد وہ ان کے نام پر پانچ لاکھ روپے کا فوری قرض بھی لے لیا اور اسے اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرلیا۔

یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ہیکر نے ان کے دوسرے ایکسیس بینک اکاؤنٹ سے ساڑھے تین لاکھ روپے بھی نکال لیا۔اسی دوران ان کا سم بلاک ہوگيا۔

اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ نئی سم لینے کے لیے اسٹور پر گئے، جہاں سم جاری کرنے والے ایگزیکٹو نے انہیں اپنا اکاؤنٹ چیک کرنے کو کہا اور تب جاکر انہيں پتہ چلا کہ اس کے اکاؤنٹ سے رقم نکالی گئی ہے اور قرض بھی اس کے نام سے لیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ 30 مئی سے 7 جون کے درمیان ہوا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے 8 جون کو موریس نگر تھانہ میں اس بابت ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن ابھی تک پولس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.