کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا،مارکسی کمیونسٹ پارٹی،مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مالے)آل انڈیا فارورڈ بلاک ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی اور کمیونسٹ غدر پارٹی آف انڈیا کی دہلی اکائی نے یہ مطالبہ کیا ہے۔یہ بائیں بازو پارٹیاں 22 مئی کو مرکزی ٹریڈ یونین تنظیموں کے ذریعہ مزدوروں کے مطالبوں کی پوری طرح حمایت کرتی ہے،اور اس کے تئیں اتحاد ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا بیماری کے بحران میں مرکزی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے ساتھ جو غیر انسانی برتاؤ کیا ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتےہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سبھی مزدوروں کو ٹرین اور بسوں کے ذریعہ ان کے گھروں تک نہ صرف مفت پہنچایا جائے۔
سبھی مزدوروں اور غربیوں کو فوراً 7500 روپے مسلسل تین مہینے تک دئے جائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات کو مزدور مخالف لیبر سدھار کا موقع نہ بناتے ہوئے سبھی ایسے مزدور مخالف قانونوں کو فوراً واپس لیا جائے۔
اتنا ہی نہیں قدرتی آفات کے دور میں سرکاری کمپنی کی نجکاری فوراً روکا جائے۔سبھی مزدوروں اور غریبوں کو تین مہینےکا بغیر کسی شرط کے پورا راشن فوراً دیا جائے۔سرکاری ملازمین کا جو ڈی اے اورڈی آر کو فریز کیا گیا ہے اسے فوراً دیا جائے۔