ETV Bharat / bharat

حکومت نے بنجر زمین کو زرخیز بنانے کے ہدف کو کم کیا - وزیر پرکاش جاوڈیکر

حکومت نے اگلی دہائی میں بنجر زمین کو زرخیز بنانے کے ہدف میں تقریباً 37فیصد کی تخفیف کرتے ہوئے اسے گھٹا کر 50 لاکھ ہیکٹئر کردیا ہے۔ پہلے یہ ہدف 80 لاکھ ہیکٹئر طے کیا گیا تھا۔

حکومت نے بنجر زمین کو زرخیز بنانے کے ہدف کو کم کیا
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 3:13 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:30 AM IST

ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے زمین کو بنجر بننے سے روکنے کے سلسلے میں قائم اقوام متحدہ کے کانفرنس (یواین سی سی ڈی)کے رکن ملکوں کی 14ویں چوٹی کانفرنس کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے منگل کو بلائی گئی پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا’’ ملک کی 29فیصد زمین بنجر ہوچکی ہے۔اس کی کئی وجہ ہیں۔ان میں زمینوں کا زیادہ استعمال ،مویشیوں کے ذریعہ بہت زیادہ چرا جانا، پانی بھرا رہنے، ہوا کی وجہ سے مٹی کا کٹاؤ اور سیلاب شامل ہیں۔ہم نے 2030 تک 50لاکھ ہیکٹئر بنجر زمین کو پھر سے زرخیز بنانے کا ہدف رکھا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ’بون چیلنج‘ کے تحت بھارت نے سال 2020 تک ایک کروڑ 30 لاکھ ہیکٹئر بنجر زمین کو زرخیز بنانے کا ہدف رکھاتھا۔ سال 2021 سے 2030 کے درمیان اضافی 80لاکھ ہیکٹئر زمین کو زرخیز بنانے کا بھی ہدف رکھاگیا تھا۔

اس سلسلے میں پوچھے جانےپر جاوڈیکر نے واضح کیا کہ 50لاکھ ہیکٹئر بنجر زمین کو زرخیز بنانے کا ہدف سال 2011 سے 2030 کی دہائی کے لیے ہے۔ہدف کم کیے جانے کا سوال وہ ٹال گئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.