ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ ’’ملک میں کورونا کے دس کروڑ سے زیادہ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔ کووڈ کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں جانچ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کورونا جانچ کی رفتار میں آئی غیرمعمولی تیزی کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو اور مضبوطی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کپل دیو کو پڑا دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں ہندوستان دوسرے مقام پر ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جانچ پر زور دیا جارہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ جانچ کر کے انفیکشن کا پتہ لگانے کی مہم میں 22 اکتوبر کو مسلسل دوسرے دن چودہ لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی ہے اور مجموعی طور سے جانچ کا اعداد و شمار دس کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ایک دن میں تیسری مرتبہ چودہ لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی ہے۔