ETV Bharat / bharat

کابینہ سکریٹری نے سمندری طوفان 'امفان' سے متعلق جائزہ لیا

author img

By

Published : May 19, 2020, 2:53 PM IST

کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے یہاں نیشنل کرائسز مینجمنٹ کمیٹی (این سی ایم سی ) کے اجلاس میں خلیج بنگال میں اٹھےشدید ترین سمندری طوفان امفان کی وجہ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا۔

کابینہ سکریٹری نے سمندری طوفان 'امفان' سے متعلق جائزہ لیا
کابینہ سکریٹری نے سمندری طوفان 'امفان' سے متعلق جائزہ لیا

راجیو گوبا نے طوفان سے متاثر ہونے والے مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سینئر حکام کے ساتھ بات چیت کی اور صورت حال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ریاستوں سے ان کی ضروریات کے بارے میں پوچھا اور ان سے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری قدم اٹھائے جانے چاہئے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا بندوبست اور کھانے پینے کی چیزوں فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ چوبیس گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول پینل بنانے پر بھی بات ہوئی۔

مسٹر گوبا نے بتایا کہ طوفان کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی، مواصلات اور دیگر ضروری خدمات کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی ضرورت کے مطابق مرکز کی طرف سے فوری طور پر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.