ETV Bharat / bharat

جوفرا آرچر پاکستانی ٹیمکے لیے سب سب بڑا خطرہ : یونس خان - joffra Archer

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازی کوچ یونس خان نے جوفرا آرچر کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اپنے بلے بازوں کو بیک فٹ پر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

جوفرا آرچر پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ :یونس خان

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 10:42 PM IST

بیٹنگ کوچ کا کہنا ہے کہ نوجوان انگلش پیسر مضبوط اعصاب کے حامل ہیں جس کی وجہ سے دورے میں پاکستانی بیٹنگ کی تکنیک اور اعصاب دونوں کا امتحان ہوگاحالانکہ خشک موسم میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم کو جوفرا آرچر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پیسر خطرناک ہیں۔ہائی آرم ایکشن کی وجہ سے آرچر کیلیے بلے بازوں کو دھوکہ دینا آسان ہوگا اور ان سوئنگر بھی خطرناک ہے،اس لئے میں اپنے بلے بازوں کو مشورہ دوں گا کہ ان کو لائن میں آکر اور بیک فٹ پر کھیلیں، میرے خیال میں میچ ونر بولر پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔

یونس خان نے کہا کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی بڑی تجربہ کار ہے، دونوں نے مل کر انگلینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انگلش کنڈیشز اس موسم میں خشک ہوتی ہیں،امید ہے کہ دونوں پیسرز پاکستانی بیٹنگ لائن کیلیے زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انگلش بولرز کو چیلنج دینے کیلیے ضروری ہے کہ مہمان بلے باز 300سے 350 تک کا اسکور کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.