اس عمدہ بالنگ کے بعد ولی نے کہا کہ شاید میرے اب تک کا سب سے عمدہ کھیل آنا ابھی باقی ہے۔واضح رہےکہ ولی ایک عرصے سے ٹیم سے باہر تھے۔ ولی آخری بار مئی 2019 میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ میں کھیلنے میدان میں اترے تھے۔ڈیوڈ ولی کی خطرناک بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اس اسکور کے جواب میں انگلینڈ نے سیم بلنگ (67) نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی اور کپتان ایون مورگن کی 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 6 وکٹیں باقی رہتے ہدف حاصل کرلیا ۔ ولی نے کہا کہ یارکشائر کے میرے کوچ رچرڈ پیرر نے مجھ پر سخت محنت کی اور اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے لئے ایک بار پھر کھیلنا میرے لئے بہت خاص ہے۔ میں ابھی صرف اپنے کھیل سے لطف لے رہا ہوں۔ اس کے ساتھ میں اپنے بہترین کھیل کے لئے سخت محنت کرتا رہوں گا۔ اگرچہ یہ میرے لئے آسان نہیں ہے لیکن اس وقت میں اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔اس صورتحال میں ڈیوڈ ولی کو امید ہے کہ وہ آئرلینڈ کے خلاف باقی دو میچوں میں ٹیم کے لئے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔