ETV Bharat / bharat

ششی تھرور نے ہیگڑے کے بیان کی مذمت کی

ششی تھرور نے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما اننت کمار ہیگڑے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں دیئے گئے متنازع بیان کی مذمت کی ہے۔

hegde and shashi
hegde and shashi
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 3:09 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:23 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا 'وہ بی جے پی رہنما اننت کمار ہیگڑے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور اس بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا رخ سامنے رکھنا چاہیے'۔

ہیگڑے کا یہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی آزادی کی لڑائی ’ایک ڈرامہ تھا‘ اس پر تھرور نے کہا 'بی جے پی اور سنگ پریوار شروع سے ہی مہاتما گاندھی پر حملے کرتا رہا ہے اور یہ اس کی تاریخ رہی ہے اور اس میں کچھ بھی نئی بات نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا 'وزیراعظم نریندرمودی ایک طرف مہاتما گاندھی کے اصولوں کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ان کی پارٹی کے رہنما اور سنگ پریوار کے لوگ گاندھی کی توہین کرتے ہیں اور ان پر حملے کرتے رہتے ہیں، لیکن وزیر اعظم مودی کچھ نہیں بولتے'۔

یہ بھی پڑھیے
'حکومت کا رویہ ملک مخالفین جیسا ہے'
جامعہ فائرنگ: پولیس نے مقدمہ درج کیا

کانگریسی رہنما نے یہ بھی کہا 'وزیراعظم کو اس معاملے میں اپنا رخ واضح کرنا چاہئے تاکہ ملک کو پتہ چل سکے کہ ان کا رخ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی کتھنی اور کرنی میں کافی فرق ہے، وہ بولتے کچھ ہیں اور ان کی پارٹی کے رہنما کرتے کچھ ہیں'۔

مسٹر تھرور نے مزید کہا 'مودی حکومت کے وزیر لوگوں کو گولی مارنے کی بات کرتے ہیں اور اس طرح نوجوانوں کو تشدد کے لئے بھڑکاتے ہیں لیکن ان پر کوئی کارروئای نہیں ہوتی ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کانگریس کے لئے ہمیشہ سے ہی عزت معاب اور آج بھی قابل احترام ہیں جبکہ بی جے پی کے لئے وہ کبھی قابل احترام نہیں رہے ہیں اور ہیگڑے کے بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
سی اے اے معاملہ: راجیہ سبھا کی کارروائی 3 بجے تک ملتوی
کیرالا: کورونا وائرس کا تیسرا معاملہ

Intro:Body:

khjkh

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.